0

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے غلط رپورٹنگ پر شہباز شریف سے معافی مانگ لی


لندن: برطانیہ کے نامور اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف سے غلط رپورٹنگ پر معافی مانگ لی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی میں کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں نیب نے کبھی شہباز شریف پر سیلاب زدگان کے فنڈز میں غلط کام کا الزام نہیں لگایا۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ڈیلی میل کی معافی پر کہا کہ الحمد اللہ ایک اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا بے نقاب ہوچکا ہے، وزیراعظم شہباز شریف انٹرنیشنل صادق و آمین ہیں۔دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نینیب کا ریفرنس ڈیلی میل والوں کیحوالے کیا تھا، یہ کہتیتھیشہبازشریف زلزلہ زدگان کے پیسیکھا گئے، شہبازشریف کیخلاف کیس پوراٹرائل سیگزرا، شہزاداکبرنے کچھ روز پہلے کہا تھا ڈیلی میل نیشہبازشریف کوجرمانہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں