0

ترامیم کی حمایت کرتے ہیں یا نہیں؟ سپریم کورٹ نے نیب سے واضح جواب مانگ لیا


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو سے نیب قانون میں ترامیم کی حمایت یا مخالفت کے حوالے سے واضح جواب مانگ لی۔
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں وفاق کے وکیل مخدوم علی خان کی استدعا پر معزز جج نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ ترامیم کی حمایت کرتے ہیں یا نہیں؟ اس حوالے سے تحریری جواب جمع کرائیں۔معزز جج نے نیب کے وکیل کو زیرالتوا مقدمات اور تحقیقات کی مالیت کے حوالے سے بھی جواب کرانے کی ہدایت کی ہے۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ ماضی میں بھی قانون سازی کی ہدایات دے چکی ہے۔ اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ آرمی چیف تعیناتی کیس میں بھی پارلیمان کو قانون سازی کیلئے وقت دیا گیا تھا، بعض فیصلوں میں عدالت نے مجوزہ قوانین کا مسودہ بھی پارلیمان کو دیا، نیب ترامیم سے وہ کیسز بھی دوبارہ کھلیں گے جن میں عدالتیں فیصلے کر چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں