0

غیرمسلسل فاقوں سے ذیابیطس کا خاتمہ ممکن


بیجنگ: ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک حوصلہ افزا خبر آئی ہے کہ غیرمسلسل فاقوں (انٹرمٹنٹ فاسٹنگ) سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا مکمل خاتمہ ممکن ہے جو ایک اہم پیشرفت ہے۔چین میں ذیابیطس کے شکار بعض مریضوں کو ایک عرصے تک غیرمسلسل فاقوں سے گزارا گیا اور ایک سال تک ان کی دوائیں روک دی گئیں اور اب ان کے خون میں شکر کی سالماتی سطح 6.5 فیصد پر برقرار ہے۔ خون میں گلوکوز کے اس ٹیسٹ کو ایچ بی اے ون سی کہا جاتا ہے۔ یہ تحقیق اینڈوکرائن سوسائٹی کے جرنل میں شائع ہوئی ہے۔غیرمسلسل فاقے میں دن کے کچھ گھنٹوں ( مثلا 8 گھنٹے) بھوکا رہا جاتا ہے، کچھ ہفتوں تک روزانہ ایک کھانا ہی کھایا جاتا ہے یا ایک دن چھوڑ کر ایک دن روزے جیسی کیفیت اختیار کرنا ہوتی ہے۔ اس سے وزن کم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے لیکن سب سے بڑھ کر دل اور ذیابیطس کی بیماری کو ٹالا جاسکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں