0

سماعت کے آلات کا استعمال ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی لاتا ہے


سنگاپور: ماضی کے مطالعوں پر کیے جانے والے ایک نئے تجزیے کے مطابق سماعت کے لیے استعمال کیے جانے والے آلات کے استعمال کا تعلق یادداشت کی کمزوری اور ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی سے ہے۔نیشنل یونیورسٹی آف سِنگا پور(این یو ایس) کے سائنس دانوں کے مطابق ماضی کی مطالعوں میں سماعت کا خراب ہونا دماغ کے کمزور ہونے کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے جبکہ یہ بات مبہم ہے کہ آیا سماعت کے لیے استعمال کے جانے والے آلات یا کاکلیئر (کان کے اندر موجود گھونگھے کے خول نما عضو جو سماعت کے لیے اہم ہوتا ہے) کے لگائے جانے کا دماغی صلاحیتوں پر کوئی مثبت اثر ہوتا ہے کہ نہیں۔ایسے مطالعوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جن میں یہ شواہد سامنے آرہے ہیں کہ لوگوں کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کی شروعات دماغ کمزور ہونے سے ہوتی ہے جو بعض اوقات ڈیمینشیا کی باقاعدہ تشخیص سے کئی سال قبل سے ہونا شروع جاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں