0

سری لنکا معاشی بحران؛ تنخواہیں اور پنشن کے لالے پڑ گئے


کولمبو: حال ہی میں دیوالیہ ہونے والے ملک سری لنکا میں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں مشکل کا سامنا ہے جس پر نئے صدر نے حکومتی اخراجات میں 5 فیصد تک کمی کرنے کا اعلان کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ ملکی خزانہ تیزی سے خالی ہو رہا ہے، ٹیکسوں میں زبردست اضافے کے باوجود تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔جس پر سری لنکا کے صدر نے حکومتی اخراجات میں تیزی سے کٹوتیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے بیل آٹ پیکج کے لیے بات چیت کر رہے ہیں تاہم اس میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں