0

چھ منٹ کی سخت ورزش الزائمر سے بچانے میں مددگار ہوسکتی ہے


اوٹاگو: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ صرف چھ منٹ کی شدید نوعیت کی ورزش الزائمرز سے بچانے میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔
نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی اوٹاگو میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں کو یہ بات معلوم ہوئی کہ سخت جسمانی سرگرمی کے چھوٹے چھوٹے دورانیے صحت مند دماغ دورانیہ بڑھاتے ہوئے دماغ کو کمزور ہونے کو مخر کر سکتے ہیں۔تحقیق میں محققین کا مقصد برین ڈیرائیوڈ نیوروٹروفک فیکٹر (بی ڈی این ایف) نامی مخصوص پروٹین کی پیداوار میں اضافے کا بہترین طریقہ تلاش کرنا تھا۔یہ پروٹین دماغ کی تخلیق، سیکھنے اور یادداشت کے عمل اور دماغ کی نئے روابط بنانے کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔جانوروں پر کیے جانے والے مطالعوں میں یہ بات معلوم ہوئی کہ بی ڈی این ایف کی مقدار میں اضافہ دماغ کی ساخت اور یادداشت بہتر کرتے ہوئے سیکھنے کی اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔تحقیق میں شرکا نے اس پروٹین کی پیداوار میں اضافے کے لیے چار مختلف طریقہ کار کا استعمال کیا۔ اس دوران شرکا کا قریب سے معائنہ کیا گیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں