0

فاسٹ فوڈ اور جگر کے جان لیوا امراض کے درمیان تعلق کا انکشاف


کیلیفورنیا: اگرآپ رات گئے مرغن فاسٹ فوڈ کھانے کی عادت سیبیزار ہیں تو اس کی ایک اور منفی وجہ سامنے آچکی ہے۔ وہ یہ ہے کہ مسلسل فاسٹ فوڈ کی عادت جگر کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوسکتی ہے۔یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں واقع کیک اسکول آف میڈیسن نے ایک تحقیق شائع کرائی ہے جس میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے کی طویل عادت جگر میں چربی چڑھا سکتی ہے۔ اس صورت میں نان الکحلک فیٹی لیور ڈیزیز (این اے ایف ایل ڈی) نہ صرف ظاہر ہوسکتی ہے بلکہ مزید پیچیدہ بن کر جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔گزشتہ 50 برسوں میں فاسٹ فوڈ پوری دنیا میں خوب بڑھا ہے اور اب بھی لوگ طرح طرح کے امراض کیشکار بن رہے ہیں۔ تحقیق سے وابستہ سائنسداں، ڈاکٹر اینی کرداشیئن کہتی ہیں کہ اگر کوئی اپنے روزمرہ حراروں (کیلوریز) کا پانچواں حصہ فاسٹ فوڈ سے لیتا ہے تو جلد یا بدیر ان کے جگر کو مختلف چکنائیاں گھیرلیتی ہیں۔اس ضمن میں 2017 اور 2018 کے صحت و غذائیت کے سروے کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ یہ امریکہ ہر میں سال اس موزوں پر سب سے بڑا عوامی سروے بھی ہوتا ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ جگرمیں چکنائیوں کا جمع ہونا، ہیپاٹائٹس، جگر کی نارکارگی بلکہ سرطان کی وجہ بھی بن رہا ہے یا بن سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں