0

ایٹم بم، دنیا کی بہترین فوج، لیکن عوام کو آٹے کے پیچھے بھاگنے پر مجبور کردیا، سراج الحق


راولپنڈی: سراج الحق نے حکمرانوں کو چور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سر زمین پر چور مسلط ہیں وہ لوگ مسلط ہیں جنہوں نے ملک کے ساتھ غداری کرکے انگریز کا ساتھ دیا تھا۔ان خیالات کا اظہار مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 راوالپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان آپ کا گھر ہے دھرتی ہے عزت پہنچان ہے ماں کی گود کی مانند ہے اور یہ واحد ریاست ہے جو مدینہ کے بعد کلمہ طیبہ پر بنی ہے لیکن یہ پاک سر زمین پر چور مسلط ہیں وہ لوگ مسلط ہیں جنہوں نے ملک کے ساتھ غداری کرکے انگریز کا ساتھ دیا تھا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ غلام ہیں غلام تھے اور یہی غلام سازشی ٹولہ پاکستان بنے کے بعد ملک پر مسلط ہوا، پھر ملک میں نا اسلامی نظام کو چھوڑا اور نہ جمہوریت کو چھوڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں