0

بھارتی رویے سے نالاں؛پی سی بی کل ایشیا کپ سے متعلق اہم پالیسی بیان جاری کرے گا


لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ کے رویے سے نالاں پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے کل اہم پالیسی بیان جاری کرے گا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے رویے سے نالاں پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے کل اہم پالیسی بیان جاری کرے گا۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی کل پیر کو لاہور میں پریس کانفرنس شیڈول ہے جس میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی دورہ متحدہ عرب امارات میں انٹرنیشنل کرکٹ کانسل، بھارتی آفیشلز اور دوسرے حکام کے ساتھ ملاقاتوں کی تفصیلات شئیر کریں گے۔ٹیم مینجمنٹ کی تقرری اور کپتانی کے معاملات پر بھی لائحہ عمل پر بریف کریں گے اور قومی ٹیموں کی سینئرز اور جونئیر سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں