0

عمران خان! عوام نے پیسہ اسپتال کیلیے دیا تھا ہاسنگ سوسائٹی کیلیے نہیں، مریم اورنگزیب


اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عمران خان! عوام نے آپ کو زکو کے پیسے شوکت خانم اسپتال کے لیے دئیے تھے پرائیویٹ ہاسنگ سوسائٹی کے لیے نہیں۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کے جعلی صادق اور امین نے شوکت خانم کے 30 لاکھ ڈالر کے خیراتی فنڈ کو ہاسنگ سوسائٹی میں لگانے کا اعتراف کرلیا ہے، پاکستان کے عوام نے آپ کو شوکت خانم اسپتال کے لیے زکو کے پیسے دئیے تھے پرائیویٹ ہاسنگ سوسائٹی کے لیے نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں