0

محسن نقوی نگراں وزیراعلی پنجاب مقرر


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ مجموعی طور پر چاروں ناموں پر غور کرنے کے بعد محسن نقوی کو نگراں وزیراعلی پنجاب مقرر کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ آرٹیکل 224 اے 3 کے تحت نگراں وزیراعلی پنجاب کی تعیناتی کا اہم اجلاس کمیشن میں ہوا اور کمیشن نے مکمل غورو خوض کے بعد سید محسن رضا نقوی کو نگراں وزیراعلی پنجاب تعینات کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے اور اسی سلسلے میں گورنر پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا کہ وہ نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے حلف لیں۔خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس میں چاروں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی لا شریک ہوئے تھے جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں نامزدگیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں